کرشنا نے سوریہ کمار یادو کی کپتانی کی تعریف کی

کرشنا نے سوریہ کمار یادو کی کپتانی کی تعریف کی
ترواننت پورم: ہندوستان کے تیز گیند باز پرسدھ کرشنا نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز میں اپنی ٹیم کی شاندار شروعات کے دوران مضبوط اثر ڈالنے کا سہراقائم مقام کپتان سوریہ کمار یادو کو دیا ہے۔
اتوار کو کھیلے گئے میچ میں کرشنا نے آسٹریلیا کے لیے تین قیمتی وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ہندوستان نے مسلسل دوسری جیت کے ساتھ اس سیریز میں 2-0 کی مضبوط برتری حاصل کر لی ہے۔

آئی سی سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی 44 رنز کی جیت کے دوران سوریہ کمار بلے سے صرف 19 رنز بنا سکے تھے، لیکن کرشنا کا خیال ہے کہ مستقل کپتان ورہت شرما کی جگہ لیتے ہوئے سوریہ کمار یاد کا اثر اور ابھی زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جس طرح وہ (سوریہ کمار) بلے بازی کرتے ہیں، ان کی کپتانی بھی بہت ملتی جلتی ہے۔

کرشنا نے کہا، ’’وہ اپنے کھلاڑیوں پر بھروسہ کرتے ہیں،ہم جو کرنا چاہتے ہیں اسے کرنے میں وہ ہم سبھی کی حمایت کرتے ہیں اور اگرکچھ غلط ہوتا ہے تو وہ ہماری حمایت کے لئے پیچھے موجود ہیں۔انہوں نےھ مزید کہا کہ عالمی کپ ٹیم کا حصہ بننا میرے لئے سیکھنے کا بڑا تجربہ تھا۔ جب سے میں ٹیم کا حصہ رہا ہوں تب سے یہ میرے لئے سیکھنے کا سب سے بڑا موقع ہے۔

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ منگل کو گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.