غزہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی جمعرات (23 نومبر) کو بین الاقوامی وقت کے مطابق صبح 4:30 بجے شروع ہو سکتی ہے۔ یہ معلومات بدھ کو آئی 24 براڈکاسٹر نے دی۔
نشریاتی ادارے کے مطابق حماس بدھ کی شام 10 قیدیوں کی ابتدائی فہرست اسرائیل کے حوالے کرے گی اگر اس پر اتفاق ہو جاتا ہے تو اسرائیلی فریق ان قیدیوں کی فہرست حماس کے حوالے کر دے گا جنہیں وہ بدلے میں رہا کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔
قبل ازیں حماس نے تصدیق کی تھی کہ اس نے غزہ کی پٹی میں چار روزہ جنگ بندی پر اسرائیل کے ساتھ اتفاق کیا ہے، جس میں تمام دشمنیوں کا خاتمہ اور 150 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 50 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی شامل ہے۔
یو این آئی