گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔متعلقہ محکمے کے مطابق وادی میں 26 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہےانہوں نے کہا کہ اس دوران 25 نومبر کو موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
دریں اثنا سری نگر کے کئی علاقوں میں منگل کی صبح بھی دھند چھائی رہی جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر مختار احمد کا کہنا ہے کہ سری نگر میں 26 نومبر کو صبح کے وقت دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔
خشک موسم کے بیچ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک حسب معمول رواں دواں ہے۔