فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ چنوٹ بدرواہ میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے ۔انہوں نے بتایا کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ چند منٹوں کے اندر اندر ہی متعدد ڈھانچے اس کی لپیٹ میں آئے۔ان کے مطابق فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔