سری نگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گورودھن پوجا کے مقدس موقع پر لوگوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘ میری دعا ہے کہ بھگوان شری کرشن ہر ایک کی زندگی میں خوشی، جوش اور خوشحالی کی نعمتیں عطا فرمائے’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے منگل کے روز ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں گووردھن پوجا کے مقدس تہوار کے موقع پر سب لوگوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘میری دعا ہے کہ بھگوان شری کرشن ہر ایک کی زندگی میں خوشی، جوش اور خوشحالی کی نعمتیں عطا فرمائے’۔بتادیں کہ گووردھن پوجا کو انا کوٹ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ یہ ایک اہم ہندو تہوار ہے جو دیوالی کے چوتھے دن منایا جاتا ہے۔اس موقع پر عقیدت مند گووردھن پہاڑی کی پوجا کرتے ہیں اور شکر گذاری کے طور پر ‘سبزی خور’ کھانے کی ایک بڑی قسم تیار کرکے پیش کرتے ہیں۔