لداخ یونین ٹریٹڑی کے ضلع کرگل میں زلزلے کے جھٹکے،کوئی نقصان نہیں

لداخ یونین ٹریٹڑی کے ضلع کرگل میں زلزلے کے جھٹکے،کوئی نقصان نہیں

سری نگر: لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں منگل کی دوپہر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 20 کلو میٹر تھی۔یہ جانکاری نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی نے منگل کو ‘ ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘لداخ کے ضلع کرگل میں منگل کے روز 1 بجکر 8 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 20 کلو میٹر تھی۔تاہم زلزلے سے کسی قسم کے کسی بھی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ سال رواں کے ماہ جون میں جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری زائد از ایک درجن زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.