مسلسل برف باری کے باعث جہاں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ جہاں گذشتہ روز سے ہی بند ہے وہیں کشتواڑ – اننت ناگ روڈ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔
ناساز موسمی حالات کے پیش نظر وادی کے درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ درج ہوئی ہے جس نے لوگوں کو گرم لباس زیب تین کرنے کے ساتھ ساتھ گرمی کے لئے روایتی کانگڑیوں اور دوسرے الیکٹرانک آلات کا استعمال کرنے پر مجبور کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 11 نومبر کی صبح سے موسم میں بہتری درج ہونے کا امکان ہے اور بعد ازاں 17 نومبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران درجہ حرارت میں بھی بہتری درج ہونے کا امکان ہے۔
ادھر ضلع انتظامیہ کپوارہ نے ناساز موسمی صورتحال کے پیش نظر ایک ایڈوائرزی جاری کرتے ہوئے عوم خاص کر کیرنم کرناہ، مژھل،بڈنمال، جمگنڈ، نوگام، کمکڈی اور دریائوں اور ندی نالوں کےنزدیک رہنے والے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ موسم بہتر ہونے تک ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں مٹی کے تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں۔
بانڈری پورہ انتظامیہ کے مطابق جمعہ کو بانڈی پورہ – گریز روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہے گی۔