منوج سنہا کی دھنتیرس کے موقع پر لوگوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

منوج سنہا کی دھنتیرس کے موقع پر لوگوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز دھنتیرس کے مقدس تہوار کے موقع پر لوگوں کی خوشی و خوشحالی کے لئے دعا کی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘بھگوان دھنونتری ہر ایک کو خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت سے نوازے’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ پر ہندی زبان میں ایک پوسٹ میں کہا: ‘دھنتیرس کے مقدس تہوار پر آپ سب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘میری دعا ہے کہ بھگوان دھنونتری ہر ایک کو خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت سے نوازے’۔
دھنتیرس ملک کے مشہور ترین رشنیوں کے تہوار ‘دیوالی کا پہلا دن کہلاتا ہے۔
یہ ایک ہندو تہوار ہے اور چاند کی تیرہویں تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ یہ وکرم سموت ہندو تقویم کے کارتک ماہ میں آتا ہے۔ اس موقع پر دھنونتری کی بھی عبادت کی جاتی ہے جو آیوردیو کا خدا مانا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.