منگل, ستمبر ۱۰, ۲۰۲۴
23.8 C
Srinagar

سری نگر کے آلوچی باغ میں آتشزدگی، 3 رہاشی مکان خاکستر

سری نگر: سری نگر کے آلوچی باغ علاقے میں گذشتہ شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں 3 رہائشی مکان خاکستر ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ آلوچی باغ سری نگر میں پیر کی رات دیر گئے ایک مکان میں آگ نمو دار ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچے لیکن اس دوران آگ لکے شعلوں نے مزید دو مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں تین مکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ ایک مکان میں شارٹ سرکٹ ہونے سے یہ آگ لگ گئی۔
حکام کے مطابق اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img