ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
8.8 C
Srinagar

بارہمولہ سڑک حادثے میں 7 افراد زخمی

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں ہفتے کے روز ایک سڑک حادثے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے پٹن علاقے میں ہفتے کے روز قومی شاہراہ پر نفیس ہوٹل کے نزدیک ایک زائیلو گاڑی اور ایک آئی ٹونٹی گاڑی کے درمیان ٹکر ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور ٹراما ہسپتال پٹن پہنچایا گیا جہاں سے ان کو جے وی سی ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img