پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
12.2 C
Srinagar

بارہمولہ میں ایک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا:جموں وکشمیر پولیس سربراہ

سری نگر:جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ آر آر سوین کا کہنا ہے کہ بارہمولہ میں ایک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث قاتلوں کو ان صاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا: ‘ہم نے پولیس پریوار کا ایک رکن، ایک والد، ایک بھائی اور کشمیر کے ایک شہری کو کھویا ہے’۔موصوف پولیس سربراہ ہفتے کے روز بارہمولہ کے وائیلو کرال پورہ میں واقع مقتول ہیڈ کانسٹیبل غلام محمد ڈار کے گھر پر پہنچے جہاں انہوں نے پسماندگان سے تعزیت کی۔غلام محمد ڈار کو 31 اکتوبر کو گولیاں مار دی گئی تھیں جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی تھی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘پولیس نے اس ٹیرر جرم کے مرتکبین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ہم نے پولیس پریوار کے ایک رکن، ایک والد، ایک بھائی اور کشمیر کے ایک شہری کو کھویا ہے’۔
مسٹر سوین نے کہا کہ تمام افسروں بشمول اے ڈی جی پی، ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور ایس ایچ او نے اس معاملے کی تہہ جانے کا عزم کیا ہے تاکہ قاتل اور اس کے حامیوں کی شناخت کرکے ان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں لیکن تفصیلات کو شیئر نہیں کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا: ‘ہم نے اس کیس میں لیڈس حاصل کی ہیں جن پر کام ہو رہا ہے’انہوں نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ مرتکبین کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img