بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

سچن پائلٹ کی سارہ سے طلاق: الیکشن کمیشن میں دیے گئے حلف نامے میں لکھا ’ طلاق یافتہ‘

مانیٹر نگ ڈیسک

سرینگر راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن سچن پائلٹ نے اب بیوی سارہ پائلٹ ،جو کہ نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی دختر بھی ہیں ، سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

ایشین میل کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق سچن پائلٹ اور سارہ پائلٹ کے درمیان طلاق ہو گئی ہے جبکہ پائلٹ کے انتخابی حلف نامے سے یہ بات سامنے آئی ہے۔ ٹونک اسمبلی نشست سے کانگریس امیدوار کے طور پر نامزدگی داخل کرنے کے بعد انہوں نے جو حلف نامہ دیا ہے، اس میں انہوں نے اپنی بیوی کے نام کے آگے’طلاق یافتہ‘ لکھا ہے۔اس سے قبل دونوں کے الگ رہنے کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم دونوں جانب سے کبھی بھی باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان نہیں کیا گیا۔ سچن نے دونوں بچوں کا ذکر ضرور کیا ہے۔

جبکہ 2018 کے انتخابات میں دیے گئے حلف نامے میں انہوں نے اپنی بیوی اور دو بچوں کا ذکر کیا تھا۔

اس خبر کی مزید معلومات مکمل رپورٹ میں دی جائیں گی

Popular Categories

spot_imgspot_img