گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثنا ساز گار موسمی حالات کے بیچ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جورنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سری نگر- لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک بغیر کسی خلل کے رواں دواں ہے۔