منگل, اپریل ۲۹, ۲۰۲۵
11 C
Srinagar

کشمیر صوبہ کے اسکولوں کے اوقات کار یکم نومبر سے ہوں گے تبدیلی

سری نگر: ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر نے صوبہ کشمیر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں یکم نومبر سے تبدیلی کا حکم دیا ہے۔متعلقہ محکمے کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق سری نگر میونسپل حدود میں آنے والے اسکول صبح 10 بجے سے 3 بجے سہہ پہر تک کھلے رہیں گے جبکہ میونسپل حدود سے باہر کے اضلاع میں اسکولوں میں اوقات کار صبح ساڑھے دس بجے سے ساڑھے تین بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔حکمنامے کے مطابق اسکولوں میں نئے اوقات کار یکم نومبر سے لاگو ہوں گے۔
تمام متعلقہ اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اب احکامات و ہدایات پر سختی سے عمل کریں اس سلسلے میں کسی بھی کوتاہی کا سنجیدہ نوٹس لیا جائے گا۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img