ستنا:وزیر اعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے چترکوٹ کے دورے پر ہوں گے۔ وہ یہاں سدگرو سیوا سنگھ ٹرسٹ میں منعقد ہونے والے کئی پروگراموں میں حصہ لیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر مودی ایک خصوصی طیارے سے کھجوراہو آئیں گے، جہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے دوپہر تقریباً 1.45 بجے چترکوٹ ہیلی پیڈ پہنچیں گے، جہاں گورنر منگو بھائی پٹیل اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان ان کا استقبال کریں گے۔
مسٹرسدگرو سیوا سنگھ ٹرسٹ میں منعقد کئی پروگراموں میں شرکت کے بعد، مسٹر مودی رگھوبیر مندر میں پوجا ارچنا کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ شری رام سنسکرت مہاودیالیہ جائیں گے۔ وہ آنجہانی جناب اروند بھائی مفتلال کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے اور جانکی کنڈ اسپتال کی نئی شاخ یا سیل کا افتتاح کریں گے۔
یواین آئی