انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے نتیجے میں مالک مکان ریاض حسین شاہ، اس کی اہلیہ شمیمہ اختر اور 30 سالہ عرفان حیدر اور وظیف حیدر پسران محبوب حسین سعید نامی دو دیگر رشتہ دار زخمی ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ منتقل کیا گیا جہاں ریاض حسین شاہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
دریں اثنا پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر کارروائیاں شروع کی ہیں۔
یو این آئی