سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کی صبح پولیس کے یاد گاری دن کے موقع پر یہاں زیون علاقے میں واقع آرمڈ پولیس کمپلیکس میں قوم کے لئے قربانیاں پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘آج زیون میں واقع آرمڈ پولیس کمپلیکس میں شہید پولیس اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی’۔
انہوں نے کہا کہ قوم اپنے پولیس اہلکاروں کی بہادری، ہمت اور عظیم قربانیوں کی ہمیشہ مرہون منت رہے گی جنہوں نے دوران ڈیوٹی اپنی زندگیاں نچھاور کیں۔