جموں: جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بلند پور گاؤں میں ایک سڑک حادثے میں ایک مسافر کی موت جبکہ 3 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ میں بلند پور جا رہی ایک گاڑی زیر نمبر JK06B – 6028 حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار مسافر شدید زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک کو مردہ قرار دیا گیا۔
متوفی کی شناخت منیل کمار ولد چھور سنگھ ساکن ناگواس اثار جبکہ زخمیوں کی شناخت 22 سالہ مکیش کمار ولد چھالی سنگھ ، سنتا کمار ولد پریم سنگھ ساکنان سنگا چھروتہ اور سندیش کمار ولد نیک راج ساکن ناگواش ٹھنڈا پانی کے بطور ہوئی ہے۔
یو این آئی