ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں ایل او سی کے نزدیک اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب معمول کی ڈیوٹی کے دوران حادثاتی طورپر سروس رائفل سے نکلنے والی گولی فوجی کے جسم میں پیوست ہوئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود اہلکاروں نے اسے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
دریں اثنا فوج نے قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کرنے کی خاطر کارروائی شروع کی ہے۔