ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
8.8 C
Srinagar

بمنہ میں خاتون کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد

سری نگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے بمنہ علاقے میں منگل کی صبح شادی شدہ خاتون کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔اطلاعات کے مطابق بمنہ کے دربل علاقے میں منگل کی صبح چند مقامی افراد نے ایک خاتون کی لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت تنویرا زوجہ شوکت احمد کالو ساکن نند ریش کالونی بمنہ کے بطور کی ۔
قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img