نینی تال: وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کی صبح اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ پہنچے اور پاروتی کنڈ میں پوجا ارچنا کی اور آدی کیلاش کے درشن کرنے کے ساتھ ہی گنجی میں فوج کے جوانوں سے ملاقات کی۔
مسٹر مودی بریلی سے براہ راست چین کی سرحد سے متصل چھوٹے کیلاش (آدی کیلاش) پہنچے۔ جیولنکونگ ہوائی اڈے سے وہ پاروتی کنڈ پہنچے نیز شیو اور پاروتی کی پوجا ارچنا کی۔ یہاں موجود پروہتوں نے انہیں روایتی طریقے سے پوجا ارچنا کرائی۔
انہوں نے آدی کیلاش کے بھی درشن کیے، ڈمرو اور شنکھ بھی بجایا۔ پاروتی جھیل کے کنارے بیٹھ کر انہوں نے آدی کیلاش پروت کے درشن کئے۔
یہاں سے وزیر اعظم بلند ہمالیائی علاقے میں چین کی سرحد سے متصل گنجی پہنچے۔ انہوں نے گنجی، نابھی، کوٹی اور بوندی گاؤں کے لوگوں سے ملاقات کی۔ گاؤں والوں نے یہاں روایتی انداز میں ان کا استقبال کیا۔
مسٹرمودی نے چین کی سرحد پر تعینات انڈو تبت بارڈر پولیس، ایس ایس بی اور بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے یہاں آرٹ کی نمائش کا بھی دورہ کیا۔
یواین آئی