پیر, دسمبر ۲, ۲۰۲۴
9.9 C
Srinagar

پاپوا نیو گنی میں 5.7 شدت کا زلزلہ

ہانگ کانگ: پاپوا نیو گنی کے کوکوپو شہر سے 132 کلومیٹر مشرق میں ریکٹر اسکیل پر 5.7 شدت کے زلزلہ کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یو ایس جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ منگل کے روز بین الاقوامی وقت کے مطابق 0156 بجے پاپوا نیو گنی کے کوکوپو سے 132 کلومیٹر مشرق میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ایجنسی کے بیان کے مطابق زلزلہ کا مرکز سطح زمین سے 96.4 کلومیٹر کی گہرائی میں ابتدائی طور پر 4.49 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 153.45 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img