تفصیلات کے مطابق پونچھ کے کاجی موڑا علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ایک ایس پی او کی موت واقع ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی کی موٹر سائیکل زیر نمبر JK12B – 6087 سڑک کے نیچے جھاڑیوں میں پائی گئی اور اس کے نزدیک ہی اس کی لاش بھی پائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل کو کسی گاڑی نے ٹکر مار دی ہے یا خود ہی قابو سے باہر ہوکر سڑک سے نیچے گری ہے اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔
متوفی کی شناخت محمد خالق ولد محمد کریم ساکن منکوٹ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی ہے اور لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی