بڈگام پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران بیروہ کے عید گاہ محلے سے عظیم بشیر وانی کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 3 پستول اور دیگر جنگی سامان بر آمد کیا’۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں اور مزید تین مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا گیا ہے’۔
قبل ازیں فوج کی چنار کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘فوج، جموں و کشمیر پولیس اور انٹلی جنس ایجنسیوں نے پیر اور منگل کی درمیانی شب بیروہ بڈگام میں مشترکہ آپریشن لانچ کیا’۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور 3 پستول اور دیگر جنگی سامان جیسے اسٹورز بر آمد کئے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔