جمعہ, جنوری ۱۷, ۲۰۲۵
-2.5 C
Srinagar

لفٹینٹ گورنر منوج سنہا ، مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے سماریہ بیگو سرائے کا دورہ کیا ، راشٹر کوی رام دھاری سنگھ دنکر کو خراجِ عقیدت پیش کیا

بہار :لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے آج سماریہ بیگو سرائے کا دورہ کیا اور راشٹر کوی رام دھاری سنگھ دنکر کی یومِ پیدائش تقریب میں شرکت کی ۔
راشٹر کوی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے ادب کے میدان میں رام دھاری سنگھ دنکر کی نمایاں خدمات اور سماج اور قوم کیلئے ان کی بے لوث خدمات کو یاد کیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ” میں عظیم آزادی پسند ، مصنف اور رکن پارلیمنٹ کی یاد میں جھکتا ہوں جو نوجوان نسل کو متاثر کرتے رہتے ہیں ۔ “
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ دنکر جی بلاشبہ ہندوستان کے عظیم شاعروں میں سے ایک ہیں ، ایک عظیم دانشور ، ایک قومی آئیکن جنہوں نے ہندی ادب میں بہادری اور جرات کی صنف کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سماجی اقدار ، عوامی امنگوں اور فلاح و بہبود کیلئے ان کی گہری وابستگی بے مثال ہے ۔
یادگاری تقریب میں لفٹینٹ گورنر نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ رام دھاری سنگھ دنکر جی کے نظریات پر عمل کریں ، نیکی کے راستے پر چلیں اور قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں ۔
انہوں نے کہا کہ دنکر جی ادب کی روح ہیں اور انہوں نے اپنی حب الوطنی پر مبنی کمپوزیشن کی چمک سے قوم کو محسور کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ہم ہندوستان کی طاقت اور ہمت کی آرزو ، اس کے آدرشوں ، عزم اور خود اعتمادی میں دنکر جی کی جھلک دیکھ سکتے ہیں ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ان کے الفاظ ہماری ترقی کے راستے کو متاثر اور روشن کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ایک رُکن پارلیمنٹ کے طور پر دنکر جی کی تقریر نے عام آدمی اور قومی اہمیت کے دیگر مختلف مسائل کو آواز دی ۔
لفٹینٹ گورنر نے عوامی بہبود ، خواتین کو بااختیار بنانے اور ہندی اور دیگر علاقائی زبانوں کے تحفظ کیلئے رام دھاری سنگھ دنکر کی زندگی بھر کی مہمات کے بارے میں بھی بات کی ۔
دیہی ترقی اور پنچائتی راج کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے اپنے خطاب میں راشٹر کوی رام دھاری سنگھ دنکر کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دنکر جی کے اعلیٰ نظریات ،ادب اور سیاست کے درمیان ایک کڑی ہے اور آنے والی نسلوں کیلئے تحریک کا ذریعہ ہیں ۔
مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات ، راشٹر کوی دنکر اسمرتی وکاس سمیتی کے ارکان ، رام دھاری سنگھ دنکر کے اہل خانہ اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img