پلوامہ: ملک دشمن سرگرمیوں کی پادائش میں فیس بک ایڈمن گرفتار: پولیس

پلوامہ: ملک دشمن سرگرمیوں کی پادائش میں فیس بک ایڈمن گرفتار: پولیس

سری نگر: جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں پولیس نے ایک سوشل میڈیا صارف کو ملک دشمن سرگرمیوں کی پادائش میں گرفتار کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص فیس بک پیج ’پلوامہ نیوز‘ کے ذریعے دہشت گرد سرگرمیوں کی تشہیر کرنے اور عام لوگوں کو تشدد پر اکسانے کا کا کام کررہا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی نوٹس میں یہ معاملہ سامنے آیا کہ ’پلوامہ نیوز‘ کے نام سے ایک جعلی سوشل میڈیا اکاونٹ چلا یا جارہا ہے اور اس نے کوکر ناگ تصادم میں مارے گئے دہشت گردوں کی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ فیس بک پیج دہشت گرد سرگرمیوں کو فروغ دینے اور عوام میں خوف ہراس پھیلانے کے لئے تشکیل دیا گیا تھا جس سے ملک کی یکجہتی ، سالمیت اور خود مختیاری کو شدید خطرات لاحق ہو گئے تھے۔پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 98کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔موصوف ترجمان کے مطابق تحقیقات کے دوران فیس بک پیج پلوامہ نیوز کے ایڈمن کی شناخت عاشق احمد خان ولد بشیر احمد خان ساکن نلورہ خان محلہ کے بطور ہوئی اور اس کی فوری طورپر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور ایسے شر پسندوں کو پکڑنے کی خاطر پولیس کو اپنا دست تعاون فراہم کریں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سبھی ایک صف میں کھڑے ہیں اور تمام شہریوں کے پر امن ، محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لئے کوشاں ہے۔

یو این آئی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.