ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
5.5 C
Srinagar

چھانہ پورہ میں آتشزدگی کی واردات، رہائشی مکان اور دکان کو نقصان

سری نگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے چھانہ پورہ علاقے میں شبانہ آگ کی واردات میں رہائشی مکان اور دکان کو نقصان پہنچا ہے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ درمیانی شب چھانہ پورہ میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً دکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں رہائشی مکان اور دکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img