ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
8.8 C
Srinagar

جموں کے سدھرا علاقے میں کثیر الجہتی واٹر تھیم پارک بنائی جائے گی

جموں: جموں کے مضافاتی علاقہ سدھرا میں دریائے توی کے کنارے پر 92 کنال اراضی پر ایک میگا واٹر پارک بنائی جائے گی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سدھرا میں دریائے توی کے کنارے پر 92 کنال اراضی پر ایک میگا واٹر تھیم پارک بنائی جائے گی جس کے لئے زمین کی نشاندہی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘اس واٹر پارک میں باغ، جاگنگ ٹریک اور ٹری ہائوسز جیسی پر کشش سہولیات دستیاب ہوں گی’۔
سرکار ذرائع نے بتایا کہ اس پارک میں واٹر سائی رائیڈ، ویو پول، مصنوعی پانی کا منظر،بچوں کا پول، سوئمنگ ایرینا، سنبا تھنگ، ڈائیونگ ایرینا، واٹر والی با، اور انڈور واٹر گیمز کے علاوہ خصوصی نائٹ شوز اور شاپنگ کمپلیکس بھی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس واٹر پارک سے علاقے میں سیاحوں کی آمد کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img