نئی دہلی: کانگریس کے رنجیت رنجن نے جمعرات کو پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں خواتین کو ایک تہائی ریزرویشن دینے والے آئینی (128 ویں ترمیم) بل 2023 پر بحث شروع کرتے ہوئے کہا کہ راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت نے بل کا نام ناری شکتی وندن بل رکھا ہے جو مناسب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین ریزرویشن خواتین کا آئینی حق ہے اور یہ کسی کا رحم یا بھیک نہیں ہے۔ خواتین اس ریزرویشن کے لیے طویل عرصے سے جدوجہد کر رہی ہیں اور حکومت اسے نہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
محترمہ رنجن نے کہا کہ حکومت خواتین ریزرویشن بل کے ذریعہ مہم چلا رہی ہے۔ اس کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ حد بندی اور مردم شماری میں رکاوٹیں ڈال کر حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ یہ ایک انتخابی ہتھکنڈہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناری کو وندنا نہیں بلکہ برابری کے حق کی ضرورت ہے۔ دیگر پسماندہ طبقات کی خواتین کو بھی بل میں ریزرویشن دیا جانا چاہیے۔
یو این آئی