کولگام سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار از جان

کولگام سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار از جان

سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں جمعرات کو ایک سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار کی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں اجرو ٹنل کے نزدیک ایک گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت دیپک شرما ولد ستہ پال شرما ساکن جموں کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.