جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

رام بن کے ہنجہال پہاڑی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم 40 مویشی ہلاک

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال کے پہاڑی علاقے میں دوران شب آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں کم سے کم 40 بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بانہال کے ڈولی گام ہنجہال پہاڑی علاقے میں گذشتہ شام آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں کم سے کم 40 بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئیں۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور متعلقہ حکام کی ایک ٹیم نقصان کا جائزہ لینے کے لئے جائے واردات پر پہنچ گئی ہے اور ایک تفصیلی رپورٹ تیار کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img