ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

پلوامہ سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار کی موت واقع

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کنگن علاقے میں ایک تیز رفتار ٹپر نے ایک موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ابدی نیند سلا دیا۔ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے کنگن علاقے میں ایک تیز رفتار ٹپر نے ایک موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں اس کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔متوفی کی شناخت اعجاز احمد بٹ ولد خورشید احمد بٹ ساکن تلسرہ پکھر پورہ بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آنے کے بعد ٹپر ڈرائیور جائے واردات سے فرار ہوگیا۔
دریں اثنا پولیس کی ایک ٹیم نے جائے واردات پر پہنچ کر کارروائی شروع کی ہے۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img