پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

منوج سنہا کی رکشا بندھن کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد

سری نگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے لوگوں کو رکشا بندھن کے مقدس موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔

رکشا بندھن یا راکھی کا تہوار ہندو برادری کے اہم تہواروں میں سے ایک ہے یہ بھائی بہن کے خوبصورت اور اٹوٹ رشتے کا تہوار ہے جس کو دنیا بھر میں موجود ہندو برادری کے لوگ انتہائی جوش وخروش سے مناتے ہیں۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنے نے بدھ کی صبح ٹویٹ کرکے لوگوں کو اس مقدس موقع پر مبارک باد دی۔

اس موقع پر بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی باندھ کر ان کی صحت مندی، عمر درازی اور کامیابی کے لئے دعائیں کرتے ہیں اور اس دن ہندو گھرانوں میں دیا، چاول اور راکھیوں سے سجی تھالی تیار کی جاتی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img