نامور ادیب عبد الا حد فرہاد کی تین کتابوں کی رسم رونمائی

نامور ادیب عبد الا حد فرہاد کی تین کتابوں کی رسم رونمائی

2ستمبر کو ہوگی ثقافتی مرکز ٹائیگور ہال سرینگر میں پر وقار تقریب منعقد

نیوز ڈیسک

سرینگر : وادی کشمیر کے نامور ادیب ،براڈ کاسٹر اور محب ِ اولیا عبد الاحد فرہاد کی تین کتابیں منظر ِ عام پر آنے والی ہیں ۔اس سلسلے میں ثقافتی مرکز ٹائیگور ہال سرینگر میں2ستمبر کو ایک تقریب منعقد ہورہی ہے ۔یہ تقریب جموں وکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ،کلچر اینڈ لینگو یجز اور ایشین میل کمیو نیکیشنز کے باہمی اشتراک سے منعقد ہو گی ۔

اس تقریب میں اہم ترین ادبی شخصیات کیساتھ ساتھ وادی کشمیر کے ادیب ،قلمکار، صحافی اور شعراءحضرات کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ طلبہ بھی شرکت کریں گے۔اس دوران سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے عبد الاحد فرہاد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کی کشمیری اور اُردو ادب کے تئیں خدمات نا قابل فراموش ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ عبد الا حد فرہاد نے نہ صرف وادی کشمیر میں فن ِ ادب کو بام ِ عروج پر پہنچا یا بلکہ اس کو نسل در نسل آگے بڑھانے کے لئے ’ مشن‘ کی مانند اپنی خدمات انجام دیں ۔

تصویر: امتیاز گلزار

ادارہ ایشن میل کے مدید اعلیٰ رشیدراہل اور معاون مدیر شوکت ساحل کا کہنا ہے کہ ایشین میل کمیو نیکیشنز کے لئے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہم اُس تقریب کا حصہ بننے جارہے ہیں،جوکشمیری اور اردو ادب کے شہنشہاہ ِ ادب کے اعزاز میں منعقد ہونے جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2ستمبر2023کی تاریخ ادارہ ایشین میل کمیو نیکیشنز کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور ادارے کے جملہ اراکین، وادی کشمیر کے نامور ادیب وبراڈ کاسٹر عبد الاحد فرہاد کو گراں قدر ادبی خدمات انجام دینے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ عبد الا حد فرہاد، ایشین میل کمیو نیکیشنزکے اہم رکن ہیں ، اور اُن کے زیر سایہ ایشین میل ملٹی میڈیا ہفتہ وار پروگرام ’بزم ِ عرفان ‘ تسلسل کیساتھ نشر کر تا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.