سری نگر:سرحدی ضلع کپواڑہ کے حیات پورہ لولاب میں منگل کی سہ پہر ریچھ نے ایک شخص پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق حیات پورہ لولاب میں ریچھ نے ایک مقامی شہری غلام رسول پر اچانک حملہ کرکے اس کا گوشت نوچ ڈالا ۔
معلوم ہوا ہے کہ چیخ و پکار کی صدائیں بلند ہونے کے ساتھ ہی آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو ہسپتال منتقل کیا ۔
بتادیں کہ شمالی کشمیر کے پچھلے ایک ہفتے سے جنگلی جانوروں کے حملوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
یو این آئی





