نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم مودی نے میجر دھیان چند کو بھی ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
’’کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر تمام کھلاڑیوں کو میری مبارکباد ۔ ہندوستان کو ملک کے تئیں ان کی خدمات پر فخر ہے ۔میں میجر دھیان چند کو بھی ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘





