واضح رہے کہ برکس دنیا کی سب سے بڑی ترقی پذیر معیشتوں (برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ) پر مشتمل گروپ ہے، جس کا سالانہ سربراہی اجلاس گزشتہ منگل سے جمعرات تک جوہانسبرگ میں منعقد کیا گیا۔
جمعرات کے روز گروپ میں ارجنٹائنا، مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو باضابطہ طور پر شامل کرلیا گیا۔