ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
26.4 C
Srinagar

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان، کسانوں کو فصل کٹائی نہ کرنے کی صلاح

سری نگر:محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران رک رک کر بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کسانوں سے اگلے دو دنوں کے دوران فصل کٹائی سے اجتناب کرنے کی صلاح دی ہے۔متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 27 اگست کو بھی موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری بھی متوقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں جموں وکشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمے نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ اگلے دودنوں کے دوران فصل کٹائی سے اجتناب کریں کیونکہ بارشوں سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img