سری نگر : جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے شہر ہ آفاق جھیل ڈل میں جمعرات دیر شام غرقاب ہوئے نوجوان کی لاش باز یاب کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام کو جھیل ڈل میں گھاٹ نمبر ایک کے نزدیک نامعلوم شخص پیر پھسل جانے کی وجہ سے پانی میں ڈوب گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس، ایس ڈی آر ایف اور ریور پولیس کی ٹیمیں فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ رات بھر ریسکیو آپریشن جاری رہا اور جمعے کی صبح غرقاب ہوئے نوجوان کی لاش باز یاب کی گئی۔متوفی کی شناخت امتیاز احمد ساکن صورہ کے بطور ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان نے مبینہ طورپر جھیل ڈل میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
یواین آئی