بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
20.1 C
Srinagar

بابا بڈھا امرناتھ یاترا کی یاترا کے لئے جموں سے پہلا جھتہ روانہ

جموں، 18 اگست :  جموں وکشمیر کے پونچھ میں واقع بابا بڈھا امرناتھ یاترا کے لئے جمعہ کی صبح پہلا جھتہ جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے روانہ ہوا یاتریوں کے پہلے جھتے کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس( اے ڈی جی پی) جموں مکیش سنگھ نے ہری جھنڈی دکھا کر یاترا کے لئے روانہ کیا اور اس موقع پر سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ لوگوں اور یاتریوں کی بھاری تعداد موجود تھی سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 1 ہزار 3 سو 38 یاتریوں پر مشتمل پہلا جھتا بابا بڈھا امرناتھ کی یاترا کے لئے روانہ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یا یاتری سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ 29 گاڑیوں میں روانہ ہوئے۔یاتریوں کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد اے ڈی جی پی جموں نے میڈیا کو بتایا کہ بابا بڈھا امرناتھ یاترا شمالی ہندوستان کی ایک اہم یاترا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاترا کے پر امن اور احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

حکام نے گیارہ دنوں تک جاری رہنے والی اس یاترا کے یاتریوں کے لئے موبائل بیت الخلا، لنگر، پانی اور بجلی وغیرہ کا معقول بندو بست کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پونچھ کے منڈی علاقے میں واقع بھگوان شیو کے نام وقف بابا بڈھا امرناتھ مندر جموں کے قدیم ترین مندروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

گرچہ اس مندر میں سال بھر عقیدت مندوں کا آنا جانا رہتا ہے تاہم یاترا کے دوران یاتریوں کی غیر معمولی بھیڑ رہتی ہے۔

ایک عقیدت مند نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں سال بھر اس یاترا کا انتظار رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ یاترا آپسی بھائی چارے اور ہم آہنگی کا پیغام دیتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگ، مندر کے لوگ اور انتظامیہ ہمیشہ کی طرح امسال بھی یاتریوں کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img