جموں و کشمیر ایک بار پھر فلم شوٹنگ کی پسندیدہ منزل بن رہا ہے:منوج سنہا

جموں و کشمیر ایک بار پھر فلم شوٹنگ کی پسندیدہ منزل بن رہا ہے:منوج سنہا

سری نگر : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ نئی فلم پالیسی لانچ کرنے کے بعد جموں و کشمیر ایک بار پھر فلم شوٹنگ کی پسندیدہ منزل بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم شوٹنگ کے لئے وادی میں 80 کی دہائیوں کا دور دوبارہ لوٹ رہا ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں زیرو برج پر ٹی وی سیریل ‘پشمینہ’ کے پہلے دن کے شوٹ کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر کشمیر انتظامیہ نے دو برس قبل تمام متعلقین کے ساتھ صلح مشورے کے بعد نئی فلم پالیسی لانچ کی تھی’۔
ان کا کہنا تھا: ‘اس کے بعد ہم دیکھ رہے ہیں کہ جموں وکشمیر فلم شوٹنگ کے لئے پسندیدہ منزل بن رہا ہے’۔
منوج سنہا نے کہا کہ 80 کی دہائی میں جو یہاں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی شوٹنگ ہورہی تھی وہ دور دوبارہ لوٹ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے پشمینہ نام کے سیریل کا افتتاح کیا اس سے یہاں کے نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور معیشت بھی مستحکم ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ برسوں کے دوران یہاں 3 سو فلمیں شوٹ کی گئیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.