جموں وکشمیر میں این آئی اے کے چھاپے

جموں وکشمیر میں این آئی اے کے چھاپے

سری نگر  : قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعہ کی صبح جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے ملی ٹنسی سے متعلق کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیموں نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے جمعہ کی صبح ضلع کولگام کے پری ون، ضلع کپوارہ کے کرال پورہ اور ضلع شوپیاں کے چھوٹی گام علاقوں میں چھاپے مارے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپے ملی ٹنسی سے متعلق ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے گئے۔دریں اثنا معتبر ذرائع کے مطابق این آئی آے نے جموں کے بٹھنڈی علاقے میں بھی چھاپے مار کر کچھ دستاویزات ضبط کئے۔

انہوں نے کہا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے بٹھنڈی کی پیر کالونی میں رہائش پذیر ایک ڈاکٹر کے گھر پر چھاپہ مارا۔انہوں نے ڈاکٹر کی شناخت پرویز احمد ناز ولد محمد شریف ناز کے بطور کی جو در اصل گنڈوہ ڈوڈہ کا رہنے والا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے: ‘یہ شک کیا جا رہا ہے کہ موصوف ڈاکٹر اپنے موبائل پر کچھ ایسی ایپس چلا رہا ہے جن پر پابندی عائد ہے’۔

انہوں نے کہا کہ این آئی اے نے اس کے گھر سے کچھ اہم دستاویزات ضبط کئے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.