سری نگر میں ناکہ چیکنگ کے دوران غیر مقامی شہری مسروقہ پستول سمیت گرفتار:پولیس

سری نگر میں ناکہ چیکنگ کے دوران غیر مقامی شہری مسروقہ پستول سمیت گرفتار:پولیس

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں جمعرات کی صبح ناکہ چیکنگ کے دوران ایک غیر مقامی شہری کو مسروقہ پستول کے ساتھ گرفتار کیا۔
سری نگر پولیس نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے کہا: ‘ریگل چوک میں مشترکہ ناکہ کے دوران علی پوردوار مغربی بنگال حال الٰہی باغ صورہ کے رہائشی لوکیش کمار کو پستول سمیت گرفتار کیا’۔
ٹویٹ میں کہا گیا؛ ‘اس نے یہ پستول اسی شب کے دوران ایک رجسٹرڈ لائنسس ہولڈر کے گھر سے چوری کی تھی’۔
پولیس ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ میں ایک کیس درج کیا گیا۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.