چھڑی مبارک سری نگر کے تاریخی شنکر آچاریہ مندر پہنچائی گئی

چھڑی مبارک سری نگر کے تاریخی شنکر آچاریہ مندر پہنچائی گئی

سری نگر: چھڑی مبارک (بھگوان شیو کی چاندی کی چھڑی) کو مہنت دیپندرا گری کی قیادت میں بدھ کے روز یہاں تاریخی شنکر آچاریہ مندر پہنچایا گیا جہاں ویدک بھجن گا کر پوجن کی گئی جس میں سادھوئوں اور یاتریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مہنت دپیندرا گری نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج شرون اماوسیہ جس کو ہریالی اماوسیہ بھی کہتے ہیں کے موقع پر چھڑی مبارک کو یہاں شنکریہ آچاریہ مندر لایا گیا اور یہاں چھڑیوں کی پوجن کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چھڑی مبارک کے ساتھ سادھوئوں نے پوجن کی اور جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو چھڑی مبارک کو یہاں ہاری پربت پر جو شاریکا بھوانی مندر ہے پر پہنچایا جائے گا اور پوجن ہوگی۔موصوف مہنت جو چھڑی مبارک کے متولی نے کہا کہ ہفتے کے روز شری امریشور مندر دشمنی اکھاڑہ سری نگر میں چھری ستھپھنا کے لئے پوجا کی جائے گی اور اس کے بعد پیر کے روز دشمنی اکھاڑہ میں ‘ناگ پنچھامی’ کے متبرک موقع پر چھری پوجن کی جائے گی۔

26 اگست کو پہلگام میں ، 28 اگست کو شیش ناگ میں اور 30 اگست کو پنچ ترنی میں شبانہ قیام کے بعد چھری مبارک کو مہنت دپیندرا کی قیادت میں پوتر گھپا تک پہنچایا جائے گا اور 31 اگست کی صبح شرون پورنیما کے موقع پر پوجن ہوگی۔

 

مہنت دپیندرا نے کہا کہ پوتر گھپا پر پوجا کے بعد اگلے دن پہلگام کے دریائے لدر میں ‘وسرجن’ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے یاترا پر امن طریقے سے چل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے ہمیشہ سے اس یاترا کی حمایت کی ہے اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم یاتریوں کا استقبال کرتے ہیں اس سے باہر ایک اچھا پیغام جاتا ہے۔

موصوف مہنت نے کہا کہ سال 2004 سے شری امرناتھ جی یاترا بڑھنے لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ سال 2012 میں اب تک سب سے زیادہ تعداد میں یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سال 2012 میں 6 لاکھ 35 ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا جو اب تک کا ریکارڈ ہے۔مہنت دپیندرا نے کہا کہ مدت کے لحاظ سے یاترا پہلے چھوٹی ہوتی تھی۔

یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس سالانہ یاترا کے دوران اب تک قریب ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔بتادیں کہ سال گذشتہ صرف 3 لاکھ 60 ہزار یاتریوں نے ہی پوترا گھپا کا درشن کیا تھا۔62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

بتادیں کہ یاتریوں کی تعداد میں مسلسل کمی درج ہونے کے پیش نظر شری امرناتھ جی شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی) نے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پوتر گھپا تک یاترا متبادل دنوں چلانے کا فیصلہ لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.