گوگل نے 77 ویں یوم آزادی پر کپڑے کی روایت پر ڈوڈل بنایا

گوگل نے 77 ویں یوم آزادی پر کپڑے کی روایت پر ڈوڈل بنایا

نئی دہلی: انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اپنے ہوم پیج پر ملک کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر کپڑے کی روایت کو ظاہر کرتے ہوئے ایک ڈوڈل پیش کیا ہے ڈوڈل میں ملک کے مختلف حصوں سے کسانوں، ہنر مند ٹیکسٹائل کاریگروں، بُنکروں، رنگریزوں، چھپائی کرنے والوں اور کڑھائی کرنے والوں کی اجتماعی کاریگری کو ظاہر کیا گیا ہے گوگل نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا “تنوع، ورثہ، خود کفیلی۔ کچھ چیزیں جو ہندوستانی لباس کی علامت ہیں اور ہمارے ملک کی تشکیل میں ان کا رول ہے۔ ہم 77ویں یوم آزادی کے اعزاز میں اس گوگل ڈوڈل کے ساتھ کپڑے کی ان روایات کو منا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گوگل مختلف اہم مواقع کے ساتھ ساتھ ملک اور بیرون ملک کی نامور شخصیات کے اعزاز میں ڈوڈل پیش کرتا ہے۔ گوگل نے 2004 میں یوم آزادی کے لیے پہلا ڈوڈل بنایا تھا اور اس کے بعد سے ہر سال مختلف فارمیٹس میں ڈوڈل کے ذریعے اس دن کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.