ملک میں 75,000 امرت سروور بن رہے ہیں: مودی

ملک میں 75,000 امرت سروور بن رہے ہیں: مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پانی کے شعبے میں خود کفیل ہندوستان کے لیے ہر گھر کو نل کا پانی فراہم کرانے کی اسکیم کے ساتھ ساتھ امرت سروور یوجنا بنائی گئی تھی، جس کے تحت ملک میں 75000 امرت سروور کی تعمیر کی جا رہی ہے۔
منگل کو لال قلعہ کی فصیل سے یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت صرف سنگ بنیاد رکھنے پر ہی انحصار نہیں کرتی ہے بلکہ اس نے جو وعدے کیے ہیں انہیں پورا کیا ہے۔ اس تناظر میں ملک میں بنائے جانے والے امرت سرووروں کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 50 ہزار امرت سروور بنانے کا ہدف تھا، لیکن اب تقریباً 75000 امرت سروور تیار کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ’’آج ہندوستان پرانی سوچ اور پرانے روش کو چھوڑ کر اہداف حاصل کرنے کی سمت کام کر رہا ہے۔ ہم جن اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھتے ہیں، ان سکیموں کا افتتاح بھی کرتے ہیں۔ ہم نے آزادی کے امرت مہوتسو میں 50 ہزار امرت سروور کا تصور کیا تھا، آج 75000 امرت سروور بنانے کا کام جاری ہے۔
وزیر اعظم نے اس تناظر میں مزید مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے 18000 گاؤوں کو بجلی فراہم کرنے، لڑکیوں کے لیے بیت الخلا بنانے جیسے کئی اہم کام کیے ہیں اور کام کی رفتار یہ ہے کہ ہم وقت سے پہلے اہداف تک پہنچ رہے ہیں۔ اسی طرح جب 200 کروڑ کے ٹیکے لگانے کا کام شروع ہوا تھا، تو یہ چونکا دینے والا کام بھی مکمل کیا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.