نیوزڈیسک
سری نگر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کشمیر زون، وجے کمار نے جمعرات کو کہا کہ کولگام سے لاپتہ فوجی جوان کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔اے ڈی جی پی، کشمیر پولیس زون کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس ترجمان ایک ٹویٹ میں کہا کہ کولگام سے لاپتہ فوجی جوان کو بازیاب کر لیا گیا ہے جبکہ میڈیکل چیک اپ(طبی معائینہ) کے بعد جلد ہی مشترکہ پوچھ گچھ شروع کی جائے گی۔
#Missing Army jawan has been recovered by Kulgam Police. Joint #interrogation will start shortly after medical checkup. Further details shall follow: ADGP Kashmir@JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) August 3, 2023
اے ڈی جی پی کشمیر،کشمیر زون نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’لاپتہ فوجی جوان کو کولگام پولیس نے بازیاب کر لیا ہے، میڈیکل چیک اپ کے بعد جلد ہی مشترکہ پوچھ گچھ شروع ہو جائے گی۔ مزید تفصیلات کی فراہم کی جائیں گی‘۔




