سری نگر،یکم اگست:شہرہ آفاق جھیل ڈل میں منگل کے روز ترنگا ریلی کا اہتمام ہوا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز سلوٹ سنگٹھن نامی غیر سیاسی تنظیم کی جانب سے جھیل ڈل میں سلوٹ ترنگا ریلی کا اہتمام کیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ ترنگا ریلی کشتیوں کے ذریعے نکالی گئی اوربعد ازاں ریلی ایس کے آئی سی سی میں اختتام پذیر ہوئی۔
سلوٹ سنگٹھن کے عہدیدار سمپت سارسوت نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 15اگست کے پیش نظر پورے جموں وکشمیر میں اس طرح کی ریلیوں کا اہتمام ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکے۔
ان کے مطابق اس ترنگا ریلی میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر تنظیم کام کر رہی ہیں۔
یو این آئی