فرخ آباد:یکم اگست: وزیر اعظم نریندر مودی چھ اگست کو شمال مشرقی ریلوے کے فرخ آباد جنکشن اسٹیشن پر امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے کاموں کا ورچولی افتتاح کریں گے۔
شمال مشرقی ریلوے عزت نگر ڈویژن کے ریل ترجمان راجندر سنگھ نے منگل کو کہا کہ امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت اس اسٹیشن کو 16.85 کروڑ روپے کی لاگت سے خوبصورت بنایا جائے گا۔ فرخ آباد جنکشن اسٹیشن کانپور ڈویژن کا ایک بڑا حصہ ہے جس کا نام مغل بادشاہ کے نام پر رکھا گیا ہے۔
ضلع کے اہم تیرتھ استھل کمپل، سنکسا، پنچال گھاٹ، مہابھارت کالین، پاندیشور ناتھ مندر وغیرہ ہیں۔ فرخ آباد اسٹیشن سے روزانہ تقریباً 42 ٹرینیں گزرتی ہیں اور یہاں سے روزانہ اوسطاً 20 سے 22 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت فرخ آباد جنکشن اسٹیشن کی خوبصورتی کے لیے مجوزہ پروگراموں میں ریلوے ویٹنگ روم، ریٹائرنگ روم، بیت الخلا، بلاکس تیار کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ پرانے بکنگ ونڈو (PRS) ہال کی تزئین و آرائش کرتے ہوئے پلیٹ فارم نمبر چار اور پانچ کے درمیان چلنے والے ریلوے پروٹیکشن فورس اسٹیشن کو اس عمارت میں منتقل کیا جائے گا۔
یواین آئی