انہوں نے کہا: ‘کرائم برانچ کشمیر (اب اقتصادی جرائم ونگ سری نگر) کو تحصیلدار(سائوتھ) سری نگر سے ایک مواصلت موصول ہوئی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ان ملزموں نے بے ایمانی اور دھوکہ دہی سے بینک قرضہ حاصل کرنے کے لئے جعلی محصولات تیار کرکے ان کو جموں و کشمیر بینک کے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ برانچ میں جمع کیا’۔
بیان میں کہا گیا کہ بینک حکام نے ان جعلی محصولات کو شکایت کنندہ (تحصیلدار سائوتھ) کو تصدیق کے لئے بھیج دیا تھا جو ویری فکیشن کے بعد جعلی پائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پولیس اسٹیشن کرائم برانچ کشمیر میں سال 2016 میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔
بیان کے مطابق تحقیقات کے دوران عائد شدہ الزامات کو سچ ثابت کیا گیا اس طرح ملزمان کے خلاف عدالتی فیصلے کے لئے چارج شیٹ دائر کی گئی۔